پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ میں عاشورہ محرم کامرکزی جلوس علمدار روڈ پر اختتام پذیر ہوگیا

شیعہ نیوز (کوئٹہ) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں عاشورہ محرم کا مرکزی جلوس شہداء چوک علمدار روڈ سے برآمد ہوا، جلوس اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا شام تقریبا ساڑھے پانچ بجے علمدار روڈ پر اختتام پزیر ہوگیا۔ مرکزی جلوس میں شہر کے مختلف علاقوں اور انجمنوں کےماتمی دستے شامل تھے جبکہ اس کی قیادت  مجلس وحدت مسلمین کے رکن اسمبلی سید محمد رضا، صدر بلوچستان شیعہ کانفرنس سید محمد داود آغا ، شیعہ علماء اور دیگر عمائدین نے کی۔عاشورہ محرم کے جلوس کی سکیورٹی کے پیش نظر جلوس کےراستےاور ملحقہ سڑکیں و گلیاں عام ٹریفک کے لئے بند کردی گئیں، جبکہ جلوس کے راستے پر تمام دکانیں، مارکیٹ اور کاروباری مراکز بند، دکانیں سیل کردی گئیں۔جلوس کےروٹ اور مختلف مقامات پرسات ہزار سے زائد پولیس، ایف سی و دیگر قانون نافذکرنےوالےاداروں کے اہلکار تعینات کئے گئے تھے اور راستوں اور ملحقہ علاقوں کی ہیلی کاپٹر سے مسلسل فضائی نگرانی کی جاتی رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button