Uncategorized

دہشتگردوں کو مجاہد بنا کر ریاست نے خود اپنے پیروں پر کلھاڑا مارا، علامہ امین شہیدی

شیعہ نیوز (راولپنڈی) مرکزی جلوس عاشورہ راولپنڈی میں نماز ظہرین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ جلوس عزا میں لاکھوں عزاداران کی شرکت نے خوف کے خیبر کو شکست فاش دے دی، پاکستان میں شیعہ سنی محب اہل بیت علیہ السلام ہیں، ایک مخصوص دہشت گرد گروہ فرقہ واریت کی ترویج میں مصروف ہے، امام حسین (ع) اور کربلا کسی خاص مسلک کی میراث نہیں، عالم بشریت کے حریت پسندوں کے رہبر و رہنماء امام حسین (ع) ہیں، دہشت گردوں کو مجاہد بنا کر ریاست نے خود اپنے پیروں پر کلھاڑا مارا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ریاست نے وہ ماحول خود پیدا کیا کہ فساد معاشرے کی جڑوں تک پہنچ گیا، ریاست پہلے نہیں اب کمزور ہوئی، ملک میں انتشار اور دہشت گردی پروان چڑھنے کی بنیادی وجہ سزا و جزا کے قانون پر عمل درآمد کا نہ ہونا ہے، اقبال جرم کرنے والے خطرناک دہشت گرد بھی با عزت بری ہو جاتے ہیں اور بےگناہ طالبعلم بھی بلاجواز پابند سلاسل ہوتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں پرامن جلوس ہائے عزاء نے ثابت کر دیا کہ دہشت گرد مکتب تشیع نہیں بلکہ وہ تکفیری گروہ ہے جو اسلام، تشیع اور پاکستان کا مشترکہ دشمن ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button