Uncategorized

ملتان، محرم الحرام میں اہلسنت بھائیوں کے تعاون پر انتہائی مشکور ہیں، علامہ اقتدار نقوی

شیعہ نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ہمارے اہلسنت بھائیوں نے ملک بھر میں امام عالی مقام سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے جلوسوں، مجالس اور عزادری میں شرکت کرکے اور تعاون کرکے ایک نئی مثال قائم کی ہے، ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں اہلسنت علماء اور عمائدین کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا، اہلسنت علماء کے وفد کی قیادت علامہ پیر خورشید نقشبندی نے کی۔ علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ انشاءاللہ محرم کی طرح ربیع الاول کے جلوس بھی انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائیں گے۔ اہلسنت علماء کا کہنا تھا کہ محرم کسی ایک مسلک کا نہیں بلکہ انسانیت کا ہے اور جو بھی محرم نہیں مناتا وہ رسول خدا کا انکار کرتا ہے، ہم اپنے اہل تشیع بھائیوں کے مشکور ہیں اور ماہ ربیع الاول میں تعاون کی یقین دہانی کرانے پر مشکور ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button