پاکستانی شیعہ خبریں

بلوچستان میں عاشورا کا پُرامن اختتام اتحاد بین المسلمین کا واضح ثبوت ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

شیعہ نیوز (کوئٹہ) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ پاک فوج، فرنٹئیر کور، انٹیلی جنس اداروں اور پولیس کے مابین بہتر کوآرڈینیشن کے باعث محرم الحرام کے دوران بہتر سکیورٹی کے انتظامات کی بدولت یوم عاشور کے جلوس بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوئے ہیں، حکومت انتظامیہ کے ساتھ ملکر بہتر اقدامات اٹھاتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنا رہی ہے۔ اس موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ، آئی جی پولیس بلوچستان محمد عملیش، انسپکٹر جنرل ایف سی میجر جنرل اعجاز شاہد، صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چھٹہ، سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر) اکبر حسین درانی، ڈائریکٹر تعلقات عامہ شہزادہ فرحت جان احمد زئی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بہتر حکمت عملی اور سکیورٹی اداروں کے موثر انتظامات کے باعث عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے محرم الحرام کے شروع ہونے کے ساتھ ہی قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کام شروع کر دیا تھا۔

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ یوم عاشور کے موقع پر جہاں پر دھمکیاں ملی تھی، ان مقامات پر خصوصی نظر رکھی گئی اور سکیورٹی کے انتظامات کو سخت بنایا گیا۔ حکومت قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تعاون کے بغیر دہشتگردی کا قلع قمع کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مابین بہتر کوآرڈینیشن کی وجہ سے عاشورہ کا جلوس پرامن طور پر اپنے اختتام کو پہنچا اور کہیں پر بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ رونماء نہیں ہوا۔ جو صوبے میں مذہبی فرقہ وارانہ آہم آہنگی اور اتحاد بین المسلمین کا واضح ثبوت ہے۔ جلوس کو بخیر و خوبی اختتام تک پہنچانے میں پاک فوج، ایف سی، اے ٹی ایف، پولیس، بلوچستان کانسٹیبلری، لیویز، انتظامیہ سمیت تمام اداروں کی موثر اور مربوط حکمت عملی اور انتھک کوششوں کا پیش خیمہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button