Uncategorized

طوفیل حیدر پر توہین صحابہ کا الزام لگا کر پولیس اے ایس آئی نے کلہاڑی کے وار سے شہید کردیا

شیعہ نیوز (گجرات) صوبہ پنجاب کے شہر گجرات میں پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر( اے ایس آئی) نے توہین صحابہ کا الزام لگا کر زیرِ حراست ملزم کو قتل کردیا۔ اطلاعات کے مطابق گجرات کے سول لائن تھانے میں اے ایس آئی فراز نوید نے توہین صحابہ کا الزام لگا کر زیر حراست ملزم طفیل حیدر کو کلہاڑیوں کے پے دَر پے وار کر کے شہید کردیا۔

جھنگ کے رہائشی 45 سالہ سید طفیل حیدر کو تھانہ سول لائن پولیس نے نواحی گاؤں سے ایک معمولی جھگڑے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول طفیل حیدر مجلس پڑھنے آیا تھا جبکہ اس کا ذہنی توازن بھی درست نہیں تھا۔

تفتیش کے دوران ملزم طفیل اور اے ایس آئی فراز نوید کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو بڑھ کر ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ جس کے بعد طیش میں آکراے ایس آئی نے ملزم کو گردن پر کلہاڑیوں کے وار کر کے ہلاک کردیا۔

پولیس نے ملزم اے ایس آئی فراز نوید کو گرفتار کرکے آلۂ قتل برآمد کرلیا ہے۔ جبکہ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیےعزیر بھٹی ہیڈ کوارٹر ہسپتال گجرات منتقل کردیا گیا ہے۔

انسانی حقوق کی پامالی کا یہ واقعہ کوئی نیا نہیں۔ اس سے قبل بھی ایسے واقعات پاکستان میں رونما ہوتے رہے ہیں۔ توہین کے نام ذاتی دشمنی نکلانے کا کوئی نیا واقعہ نہیں ہے، لہذا اب اس قانون میں ترمیم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button