پاکستانی شیعہ خبریں
وہابیت دنیا کو توحید کے نام پر بے وقوف بنارہی ہے، مولانا غلام عباس رئیسی
شیعہ نیوز(کراچی) دستہ امامیہ جعفرطیار یونٹ کے زیر اہتمام منعقدہ عشرہ ثانی کی پہلی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے حجتہ السلام و المسلمین مولانا غلام عباس رئیسی نے کہا شیطان انسان کی اوقات دیکھ کر اسے دھوکا دیتا ہے، ایک عالم کو شیطان شراب کی لالچ نہیں دیگا اسی طرح ہر شخص کی اوقات دیکھ کر شیطان اس پر غالب آجاتا ہے، آج دنیا میں جو فتنہ ہے وہ شیطان کی چال ہے۔ انہوں نے کہا کہ برصغیر میں مسلمان اپنے آخری بنی ص سے بے پناہ محبت کرتے تھے لہذا شیطان نے یہاں قادیانت کے فتنہ کو برپا کردیا، اسی طرح سعودیہ عرب میں شیطان نے توحید کے نام پر اپنا جال بچھایا۔ انہوں نے کہا کہ آج وہابیت توحید کے نام پر بے وقوف بنارہی ہے۔ مولانا غلام عباس رئیسی 12 تا 20 محرم الحرام مرکزی امامبارگاہ میں عشرہ ثانی کی مجالس سے ٹھیک 9 بجے خطاب کررہے ہیں۔