پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور، کالعدم تکفیری جماعت کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ نوجوان ناصر عباس شہید

شیعہ نیوز (پشاور) پشاور میں دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے ایک اور شیعہ شہری کی جان لے لی، ذرائع کے مطابق سید ناصر عباس جوکہ شعبہ طب سے وابستہ تھے، پشاور کے علاقہ گلبہار میں میڈیکل اسٹور پر موجود تھے کہ مسلح دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگئے، شہید سید ناصر عباس گلبہار کے رہائشی تھے، اور عزاداری کے حوالے سے کافی سرگرم رہتے تھے۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے میڈیا کورآرڈینیٹر ارشاد حسین بنگش نے سید ناصر عباس کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت بھی اہل تشیع کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، بارہا مطالبات کے باوجود پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کے سلسلے کو روکنے کیلئے ایک قدم بھی نہیں اٹھایا گیا، شہید کی نماز جنازہ کل دن گیارہ بجے ادا کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button