Uncategorized

مسیحی شہری امن پسند، قانون پسند، محب وطن پاکستانی ہیں، علامہ عارف واحدی

شیعہ نیوز (راولپنڈی) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کوٹ رادھا کشن میں میاں بیوی کو زندہ جلانے، تشدد اور ہنگامہ آرائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کی اعلٰی سطحی تحقیقات کروائی جائے۔ توہین رسالت توہین مذہب کی بنیاد پر اقدامات کی اس قدر شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں جس سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی منظرعام پر آ جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم اور غیر مسلم پاکستان محب الوطن ہیں ایک دوسرے کے مذہبی جذبات کا احترام دونوں پر لازم ہے۔ مذہب کی آڑ میں ذاتی دشمنی اور ذاتی مفادات حاصل کرنے والے شر انگیز عناصر کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے۔ علامہ عارف حسین واحدی نے مزید کہا کہ بعض عناصر ذاتی معاملے کو مذہبی رنگ دے کر پاکستان میں فسادات کرانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مسیحی برادری کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ امن پسند، قانون پسند، محب وطن پاکستانی ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ کوٹ رادھا کشن میں ہونے والے واقعہ میں نامزد افراد اور ان کے ساتھ اس گھناؤنے عزائم میں شامل دیگر افراد کو عبرت ناک سزا دی جائے تاکہ پاکستان کے آئین اور قانون کی عزت اور احترام باقی رہے۔ علامہ عارف حسین واحدی مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے سعودی عرب، مقبوضہ کشمیر سری نگر، نائیجریا، آسٹریلیا سمیت پاکستان کے قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی ہنگو میں عاشورہ کے روز عزاداران پر راکٹ حملوں، فائرنگ اور بم دھماکے کے واقعات کے نتیجہ میں عزاداران مظلوم کربلا شہید ہونے کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ علاوہ ازیں قبلہ اول مسجد اقصٰی پر اسرائیلی فوجوں کے حملے کو دہشتگردانہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ہمیشہ بین الاقوامی قوانین اور فلسطینیوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔ پاکستانی عوام فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف ہے۔ اقوام متحدہ اس واقعہ کا نوٹس لیکر اسرائیل کے خلاف بھرپور کاروائی کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button