پاکستانی شیعہ خبریں

داعش نے کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کو شمولیت کی دعوت دیدی

شیعہ نیوز (شیعہ خبر رساں ادارہ) داعش نے کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کو داعش میں شمولیت کی دعوت دیدی، اٹیلیجنس اداروں نے محکمہ داخلہ کو بلوچستان میں داعش کی موجودگی کے حوالے سے مفصل رپورٹ ارسال کردی ہے جس میں اداروں نے لکھا ہے کہ بلوچستان میں عالمی دہشت گرد وہابی تنظیم داعش نے پاکستان میں موجود دہشتگرد تنظمیوں کو شمولیت کی دعوت دی ہے، رپورٹ کے مطابق داعش نے کالعدم لشکر جھنگوی اور اہلسنت و الجماعت کالعدم سپاہ صحابہ کے عسکری ونگ کو تنظیم میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس وقت داعش میں 1200 دہشتگرد شامل ہوچکے ہیں۔

isis in pak 1
واضح رہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ کے موجودہ صدر اورنگ زیب فاورقی نے داعش کے خلیفہ ابوبکر بغدادی کی بیعت کا اعلان پہلے ہی کردیا تھا، جسکے ثبوت کئی بار متوجہ کرانے کے باوجود حکومت وقت نے اس پر کان نہ دھرے اور آج چڑیا ہاتھ سے نکل گئی ہے۔ اور ملک کے ایک حساس صوبے میں کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے زیر سایہ داعش نے اپنے پاوں مضبوط کرلیے۔

IMG 4905

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button