عیسائی جوڑے کو جلائے جانے کے واقعے میں دیوبندی مولوی نے اہم کردار ادا کیا ہے، پولیس
شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادارہ) سب ڈویژنل پولیس آفیسر صدر سرکل سید نذر عباس شاہ نے کہا ہے کہ کوٹ رادھا میں عیسائی جوڑے کو جلائے جانے کے واقعے کا مرکزی کردار پیش نماز مولوی محمد حسین دیوبندی ہے، انہوں نے عیسائی جوڑے پر توہین مذہب کا الزام لگا کر لوگوں کو مشتعل کیا۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ڈی ایس پی نذر عباس شاہ کا کہنا تھا کہ تفتیش کےدوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ مقامی مسجد کے پیش امام مولوی محمد حسین نے بغیر تحقیق کئے لاؤڈ اسپیکر پر متعدد بار اعلان کیا کہ ایک عیسائی جوڑے نے قرآن پاک نذر آتش کیا ہے، جو شخص قرآن کی بے حرمتی کرتا ہے وہ سخت سزا کا مستحق ہے، مولوی کے اس اعلان کے بعد لوگ گھروں اور کھیتوں سے کام کاج چھوڑ کر ٹولیوں کی صورت میں جائے وقوعہ پر پہنچے اور انہوں نے شہزاد مسیح اور اسکی بیوی شمع مسیح کو تشدد کا نشانہ بنایا بعدازں اینٹوں کی بھٹی میں ڈال کر جلا ڈاالا جس سے انکی موت واقع ہوئے۔ دیوبندی مولوی پر انسداد دہشتگردئ کی عدالت سے 4 روزہ ریمانڈ لیا گیا ہے،جبکہ اس کیس میں 43 افراد گرفتار کیئے جاچکے ہیں۔
شیعہ نیوز
www.shianews.com.pk