پاکستانی شیعہ خبریں

دہشتگردوں کی پشاور جیل پر حملہ کی دھمکی، سیکورٹی سخت کردی گئی

شیعہ نیوز (پشاور) ینٹرل جیل پشاور پر دہشت گردوں کے ممکنہ حملے کے پیش نظر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے، ایلیٹ فورس کمانڈوز اور اضافی پولیس اہلکاروں کو جدید اسلحے سے لیس کردیا گیا، سیکیورٹی کیلئے اے پی سی بھی طلب کرلی گئی ہے۔ سینٹرل جیل پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد ایلیٹ فورس کے کمانڈوز اور اضافی پولیس اہلکار کو تعینات کرکے انہیں جنہیں جدید اسلحہ فراہم کردیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمرڈ پرسنل کیریئر بھی طلب کرلئے گئے ہیں، جب کہ جیل کے اطراف بھی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پشاور سینٹرل جیل میں مولانا صوفی محمد اور ڈاکٹر شکیل آفریدی سمیت کئی اہم افراد قید ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button