پاکستانی شیعہ خبریں

آج دین کے نام پر یزیدی قوتیں مسلمانوں کے گلے کاٹ رہی ہیں، علامہ ذکی باقری

شیعہ نیوز (کراچی) کینیڈا سے آئے ہوئے ممتاز شیعہ عالم علامہ سید ذکی باقری نے مسجد وحدت المسلمین گلستان جوہر کراچی میں شہادت امام حسین (ع) کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدت پسندی و فرقہ واریت کا مقابلہ ایک دوسرے کی مسجد میں جاکر ہی کیا جاسکتا ہے، مساجد کسی مسلک کی نہیں صرف اللہ کے گھر ہیں، مسلمان بلاتفریق مسلک ہر مسجد میں نماز پڑھنے لگیں تو استعمار کی سازشیں از خود دم توڑ جائیں گی، امام حسین (ع) نے اپنے نانا کے دین اسلام کی حفاظت و سربلندی کے لئے جان قربان کردی، آج اسی دین کے نام پر یزیدی قوتیں مسلمانوں کے گلے کاٹ رہی ہیں۔ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات اولیاء اللہ پر دھماکے اور شیعہ سنی ٹارگٹ کلنگ کررہی ہیں۔ متحدہ علماء محاذ کے چیئرمین مولانا انتظارالحق تھانوی، مرکزی صدر علامہ مرزا یوسف حسین، بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری، مرکزی جمیعت اہلحدیث کے علامہ مرتضی خان رحمانی، مولانا نعمان قادری نے کہا کہ اہل بیت اطہار ع سے عقیدت و محبت جزو ایمان ہے، موجودہ یزیدی سازشوں کے خاتمے کے لئے حسینی پرچم تلے متحد ہونا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button