پاکستانی شیعہ خبریں

القاعدہ، طالبان و داعش پاکستانی سالمیت سمیت عالم اسلام کیلئے بڑا خطرہ ہیں، ایم ڈبلیو ایم

شیعہ نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل حسن ہاشمی نے کہا ہے کہ عالمی استعماری طاقتوں امریکہ و اسرائیل نے ہمیشہ عالم اسلام کے خلاف سازشیں کی ہیں، غاصب اسرئیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر پابندی انتہائی قابل مذمت ہے، طالبان کے بعد پاکستان میں عالمی دہشتگرد تکفیری تنظیم داعش کی موجودگی ملک میں امن و امان کیلئے بڑا خطرہ ہے، پاکستان میں موجود کالعدم مذہبی جماعتوں کی داعش کو مکمل حمایت حاصل ہے، کالعدم مذہبی جماعتیں گزشتہ کئی ماہ سے ملک کے مختلف شہروں میں داعش کی پروموشن کر رہی ہیں، داعش کی جانب سے کالعدم دہشتگرد جماعتوں کو شمولیت کی دعوت دینا ڈھونگ ہے، کالعدم دہشتگرد جماعتوں کے خلاف فوری آپریشن کیا جائے، اگر حکومت نے داعش کے خلاف سنجیدہ اقتدامات نہیں کئے تو طالبان دہشتگردوں کی طرح عوام ان کے مظالم کا شکار بنے گے، ان خیالات کا اظہار حسن ہاشمی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ حسن ہاشمی نے کہا کہ ریاستی اداروں کی جانب سے کالعدم دہشتگرد تکفیری تنظیم داعش کی وال چاکنگ کے خلاف کوئی عملی اقدامات نہیں کئے گئے جبکہ پاکستان میں موجود کالعدم مذہبی جماعتوں کی اس دہشتگرد تنظیم کو مکمل حمایت حاصل ہے ملک سے انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مؤثر قانون سازی کی ضرورت ہے، ایسا لگتا ہے کہ حکمران دہشت گردوں سے دشتہ داریاں مظبوط کرنے کی تمنا رکھے بیٹھے ہیں۔

حسن ہاشمی نے کہا کہ عوام کی آخری امید افواج پاکستان ہیں، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے عوام پاک فوج شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طاغوتی طاقتوں کی آلہ کار دہشتگرد تنظیم بشمول القاعدہ، طالبان اور ان کی بغل بچہ کالعدم دہشتگرد گروہ داعش ملکی سالمیت کے ساتھ ساتھ عالم اسلام کیلئے بڑا خطرہ ہیں، پاکستان میں افغانستان، عراق اور شام کی طرح حالات پیدا کئے جا رہے ہیں۔ سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم کراچی نے کہا کہ ایک طرف سامراجی قوتوں کی جانب سے قبلہ اول و مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں پر عبادت کرنے کی پابندی لگائی جاتی ہے تو دوسری جانب سامراجی قوتیں اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کیلئے چند نام نہاد اسلامی ممالک میں دہشتگردوں کا پروڈکشن ہاﺅس کھول رہے ہیں جہاں پوری دنیا سے آئے ہوئے دہشتگردوں کو اسلام کو بدنام کرنے اور مسلمانوں کے قتل عام کرنے کی تربیت دی جا رہی ہے۔ حسن ہاشمی کا کہنا تھا کہ حالات کی انتہائی کشیدہ صورتحال اور مظالم کے پہاڑ توڑے جانے کے باوجود پاکستانی عوام نے ہمیشہ استقامت کا مظاہرہ کیا، کبھی کسی ملک دشمن قوت کے آلہ کار نہیں بنے، جب کبھی وطن کی عزت و حرمت کی بات آئی تو اس ملک کی محب وطن عوام ملک و اسلام دشمن قوتوں کے خلاف صف اول میں نظر آئے، ہزاروں شہداء کا خون ہماری حب الوطنی کا گواہ ہے، پاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے خون کے آخری قطرے تک میدان میں حاضر رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button