پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی، گزری میں القاعدہ کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

شیعہ نیوز (کراچی) شہر قائد کے ضلع جنوبی میں حساس ادارے اور پولیس نے مشترکہ چھاپہ مار کر القاعدہ کے انتہائی مطلوب دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے گذری میں حساس ادارے اور پولیس نے مشترکہ چھاپہ مار کر القاعدہ کے انتہائی مطلوب دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد پاکستان میں القاعدہ برصغیر کے لئے کام کرتا ہے، گرفتار دہشتگرد کی نشاندہی پر بڑی تعداد میں بنگلے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ برآمد ہونے والے اسلحہ میں جدید غیر ملکی اسلحہ بھی شامل ہے۔ دہشتگرد نے اپنے ساتھیوں کے نام سے بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے کو آگاہ کر دیا ہے۔ دہشتگرد کے ساتھیوں کی تلاش کے لئے حساس ادارے اور پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button