Uncategorized

آئی ایس او کے تحت ملک کی بڑی جامعات میں "یوم حسینؑ" منعقد کیئے جائیں گے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی کوآرڈینیٹر تقی حسن کے مطابق ملک بھی کی جامعات میں عشرہ حسین شناسی کے تحت یوم حسین ع اور امام حسین کانفرنس کا اہتمام جاری ہے ماضی کی طر ح امسال بھی یوم حسین کے انعقاد کا مقصد طلباء میں پیغام امام حسین ع کی ترویج ہے گزشتہ روز شاہ عبداللطیف بھٹائی یونیورسٹی خیرپور ،زکریا یونوسٹی ملتان اعوان ٹاؤن لاہور اور انجئیر نگ یونورسٹی ٹیکسلا میں یوم حسین منعقد ہوا جس میں درجنوں طلباء و طالبات نے شرکت کی ملتان میں مرکزی صدر آئی ایس او تہور حیدری،سابقہ مرکزی صدر ناصر شیرازی نے شرکت کی تہور حیدری نے امام حسین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کربلاء ایک محض تذکرہ رسم شہادت نہیں بلکہ آئین زندگی اور عظیم درسگاہ ہے جہان سے صاحبان فکر و دانش معرفت حاصل کر کے کمال کی منازل طے کرسکتے ہیں ۔یونیورسٹیز میں یوم حسین ع کا منعقد ہونا نہ صرف باعث ثواب ہے بلکہ فکری رشد و ارتقاء کا سبب بھی ہے انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے اندر اٹھنے والی بیداری کی تحریکیں کربلا جیسی درسگاہ کی وجہ سے ہیں جس نے ظالم اور جابر حکومتوں کے خلاف کھڑے ہونے لئے عزم و حوصلہ دیاملک میں جاری دہشت گردی ناامنی جیسی آفات کا مقابلہ صرف اور صرف باہمی اتحادو وحدت سے ممکن ہے جس کے احیاء کے لئے عملی کوششیں کرنا ہمارے فرائض دینی میں سے ہے یہ وقت گوشی نشینی کا نہیں بلکہ میدان میں حاضر رہنے کا وقت ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button