جماعت اسلامی اور کالعدم سپاہ صحابہ کے دیرانہ تعلقات سامنے آگئے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جماعت اسلامی اور کالعدم سپاہ صحابہ کے دیرانہ تعلقات سامنے آگئے ہیں،اطلاعات کے مطابق جماعت اسلامی کی ذیلی تنظیم شپاب ملی اور اہلسنت والجماعت (کالعدم سپاہ صحابہ) کے درمیان اتحآد قائم ہوگیا ہے، کالعدم سپاہ صحابہ کے سوشل میڈیا ونگ کے مطابق اہلسنت والجماعت پنجاب کے دہشگرد رہنماء غلام مصطفی اور شباب ملی کے مفتی حنیف قریشی کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں سپاہ صحابہ اور شباب ملی کے درمیان شیعوں کے خلاف اتحآد قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، انکا کہنا تھا کہ مسلکی اختلاف بھلا کر شیعہ کے خلاف متحد ہوجائے، اور صحابہ کا تقدس مسلکی اختلافات سے زیادہ اہم ہے۔
واضح رہے کہ کالعدم سپاہ صحآبہ کا شیعوں پر بہتان ہے کہ شیعہ صحابہ کی توہین کرتے ہیں جبکہ شیعوں کے سرکردہ رہنما اور مراجع عظام اپنے فتاویٰ میں واضح کرچکے ہیں کے اہلسنت کے مقدسات کو گالی دینا حرام ہے