پاکستانی شیعہ خبریں

شکارپور، تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے مولانا شفقت عباس سولنگی شہید ہوگئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان کے دوسرے بڑے صوبے سندھ کے تاریخی تعلقہ شکارپور کے شہر خانپور میں تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے امام جمعہ مولانا شفقت عباس سولنگی شہید ہوگئے ہیں۔ شہید خانپور میں امام جمعہ کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق وہ مجلس پڑھنے کے لئے جارہے تھے۔

مولانا شفقت عباس سولنگی شکارپور کے نامور شیعہ عالم دین اور امام جمعہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مبلغ کے طور پر بھی مکتب اہل بیت (ع) کی خدمت میں مصروف تھے۔ واضح رہے کہ ماضی میں بھی شکارپور کے امام جمعہ مولانا بدرالدین میکھو کو کالعدم جماعت کے تکفیری دہشت گردوں نے شہید کیا تھا جبکہ تحریک طالبان کی جانب سے معروف شیعہ سیاستدان ابراہیم جتوئی پر بھی خودکش حملہ کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button