Uncategorized

یہ وقت گوشہ نشینی کا نہیں، میدان میں حاضر رہنے کا ہے، تہور عباس

شیعہ نیوز (ملتان) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر تہور عباس نے کہا ہے کہ کربلا ایک محض تذکرہ رسم شہادت نہیں بلکہ آئین زندگی اور عظیم درسگاہ ہے جہان سے صاحبان فکر و دانش معرفت حاصل کر کے کمال کی منازل طے کرسکتے ہیں۔ یونیورسٹیز میں یوم حسین ع کا منعقد ہونا نہ صرف باعث ثواب ہے بلکہ فکری رشد و ارتقا کا سبب بھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں آئی ایس او کے زیراہتمام منعقدہ یوم حسین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے اندر اٹھنے والی بیداری کی تحریکیں کربلا جیسی درسگاہ کی وجہ سے ہیں جس نے ظالم اور جابر حکومتوں کے خلاف کھڑے ہونے لئے عزم و حوصلہ دیاملک میں جاری دہشت گردی ناامنی جیسی آفات کا مقابلہ صرف اور صرف باہمی اتحادو وحدت سے ممکن ہے جس کے احیا کے لئے عملی کوششیں کرنا ہمارے فرائض دینی میں سے ہے یہ وقت گوشہ نشینی کا نہیں بلکہ میدان میں حاضر رہنے کا وقت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button