پاکستانی شیعہ خبریں

عیسائی جوڑے کو زندہ جلانے والوں کو گرفتار کیا جائے، مولانا حسین مسعودی

شیعہ نیوز (کراچی) جعفریہ الائنس پاکستان کے سینئر نائب صدر مولانا حسین مسعودی نے کہا ہے کہ اسلام امن و محبت کا مذہب ہے اور دیگر مذاہب کے پیروکاروں کے احترام کا بھی درس دیتا ہے، عیسائی اور ہندو برادری پر ہونے والے مظالم انتہائی قابلِ مذمت ہیں۔ فیڈرل بی ایریا کراچی میں علماء و معززین کی مشترکہ نشست سے خطاب کے دوران مولانا حسین مسعودی نے کہا کہ عیسائی جوڑے کو زندہ جلانے والوں کو گرفتار کیا جائے، اس طرح کی حرکت کرنے والے اسلامی تعلیمات سے ناواقف ہیں اور ایسے عناصر اسلام کی غلط تشریح پیش کرکے دین کو بدنام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی اس طرح کی حرکات سے پوری دنیا میں ملک کا وقار مجروح ہو رہا ہے، پاکستان میں بسنے والے عوام اس وحشیانہ حرکت کی مذمت کرتے ہیں۔ مولانا حسین مسعودی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ان مجرموں اور ان کے پیچھے کار فرما ہاتھوں کو بے نقاب کرے اور اقلیتوں کے تحفظ کیلئے خصوصی حفاظتی اقدامات کئے جائیں، عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت اور ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے۔عیسائی جوڑے کو زندہ جلانے والوں کو گرفتار کیا جائے، مولانا حسین مسعودی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button