پاکستانی شیعہ خبریں

اسلام اور نظام خلافت کیخلاف سازش کے طور پر داعش کو استعمال کیا جا رہا ہے، مفتی نعیم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جامعہ بنوریہ عالمیہ کراچی کے رئیس و شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا ہے کہ داعش کا پروپیگنڈہ قوم کو خوف زدہ کرنے کیلئے کیا جا رہا ہے، اسلام کو بدنام کرنے اور اسلامی نظام خلافت کیخلاف سازش کے طور پر داعش کو عالمی سطح پر استعمال کیا جا رہا ہے، پاکستان میں داعش کی وال چاکنگ ملک کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی کوشش ہے، داعش کے نام پر اسلام دشمن طاقتیں خلیجی ممالک کے مسلمانوں کو کچلنے کی سازش کر رہی ہیں، ماضی میں افغانستان میں القاعدہ اور اسامہ بن لادن کے بہانے اور عراق میں صدام کے بہانے خون کی ہولی کھلی گئی، جس کے ذریعے سے مسلم نوجوانوں کو انتہاپسندی کی طرف دھکیلا گیا۔ پاکستان میں داعش کے عدم وجود کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے مفتی محمد نعیم نے کہا کہ ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت داعش کا پروپیگنڈہ کرکے قوم کو خوفزدہ کیا جا رہا ہے، داعش کے نام کی وال چاکنگ کرکے پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنا عالمی سازش معلوم ہوتی ہے، جس کا اعتراف وزیر داخلہ چودھری نثار سمیت حکومتی و اپوزیشن سیاستدانوں نے بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور تمام اسٹیک ہولڈرز داعش کے حوالے سے حقائق منظرِ عام پر لا کر سازش کو ناکام بنائیں۔

مفتی نعیم نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف سازشوں میں کفریہ طاقتیں یکجاں ہو چکی ہیں، ہر جگہ امت مسلمہ کیخلاف محاذ سجائے ہوئے ہیں، ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت عرب ممالک کے مسلمانوں کو مسئلہ فلسطین کے ذریعے سے الجھا کر رکھا گیا اور مشرقی مسلم ممالک کو مسئلہ کشمیر میں الجھا کر رکھا گیا، ماضی میں صلیبی سازش کے تحت ہی نائن الیون کے واقعات کرائے گئے اور اس میں القاعدہ کو زبردستی ملوث قرار دے کر افغانستان کے مسلمانوں سے ان کی آزادی چھینی گئی، ظلم کے پہاڑ ڈھائے گئے، جس کے اثرات آج پوری دنیا میں محسوس کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عراق میں داعش کو بھی سوچے سمجھے منصوبے کے تحت میدان میں لایا گیا تاکہ دنیا بھر میں اسلام اور مسلمانوں کی بدنامی ہو اور امریکا و دیگر اسلام دشمن ممالک کو اپنے ناپاک عزائم پورے کرنے کا موقع مل جائے، اس کے بہانے عربوں کی تیل کی دولت پر مکمل قبضہ اور مسلمانوں کو غلام بنایا جا سکے۔ مفتی نعیم نے کہا کہ داعش کو میدان میں لانے والے بہانا بنا کر امت مسلمہ کو کچلنے کی سازش کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button