حکمران دہشتگرد گروہ داعش کی سرگرموں کا نوٹس لینے کی بجائے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، بلال قادری
شیعہ نیوز (کراچی) سنی تحریک پاکستان کے سربراہ بلال سلیم قادری نے کہا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش کی وال چاکنگ کرکے عوام کو خوف میں مبتلا کرنے والے اسلام و ملک دشمن ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، حکمران دہشتگرد گروہ داعش کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کا نوٹس لینے کی بجائے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر نارتھ ناظم آباد سے آئے ہوئے علماءکرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ بلال قادری نے کہا کہ عوامِ اہلسنت ملک دشمن عناصر کے خلاف سیہ پلائی دیوار ثابت ہونگے، ہمیں چاہئے کہ داعش کے دہشتگردوں کے مظالم سے عوام میں شعور بیدار کریں۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی ہم نے اپنے اندر تبدیلی پیدا نہ کی، تو آنے والی نسلوں کو انتہاپسندی اور دہشتگردی سے بچانا مشکل ہو جائے گا۔ سربراہ سنی تحریک کا کہنا تھا کہ دہشتگرد گروہ داعش کے حوالے سے پاکستانی ریاستی ادارں کو ہوش کے ناخن لینا ہونگے ورنہ دیر ہو جائے گی، داعش کے دہشتگردوں نے اپنے قدم پاکستان میں جمالئے تو سوچیں پھر کیا ہوگا۔