پاکستانی شیعہ خبریں

آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کا صحابہ کرام سے متعلق بیان قابل تحسین ہے، جماعت اسلامی

شیعہ نیوز (حیدرآباد) جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے امیر حافظ طاہر مجید نے سابق ایرانی صدر آیت اللہ علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کے بیان کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی رہنماء کا صحابہ کرام سے متعلق بیان انتہائی قابل تحسین ہے، سابق ایرانی صدر کے خیالات اور کوششوں سے فرقہ واریت کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ اپنے ایک بیان میں حافظ طاہر مجید نے کہا کہ ایران کی گارڈین کونسل کے رکن اور سابق ایرانی صدر آیت اللہ علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کا صحابہ کرام سے متعلق بیان، جس میں انہوں نے صحابہ کرام اور بزرگ ہستیوں کی شان میں گستاخی کو گناہ کبیرہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ صحابہ کرام کو گالیاں دینا گناہ کبیرہ ہے، انتہائی خوش آئند ہے۔ حافظ طاہر مجید نے کہا کہ اس طرح کے خیالات اور کوششوں سے فرقہ واریت کا خاتمہ ممکن ہے اور امت کو فرقہ واریت سے بچا کر متحد کیا جاسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button