پاکستانی شیعہ خبریں
مولانا شفقت عباس کی شہادت کے خلاف جمعہ کو سندھ بھر میں احتجاج کیا جائے گا، ایم ڈبلیو ایم
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین شكارپور كى طرف سے علامہ شفقت عباس سولنگی كى شهادت پر تين دن كے سوگ كی حمایت کا اعلان کرتے ہیں، اس واقعے کے خلاف اور سندھ بهر میں انتظامیہ کی طرف سے عزاداروں کو تحفظ فراہم نہ کرنے، جھوٹی FIR کاٹنے اور بلوچستان حکومت کی طرف سے زائرین تفتان باڈر پر 5 دن تک قید کرنے پر سندھ حکومت اور بلوچستان حکومت کے خلاف صوبہ بهر میں بروز جمعہ احتجاج کیا جائےگا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عالم کربلائی نے صوبائی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کالعدم تکفیری گروہ صوفیوں اور اولیاء کی سرزمین سندھ کو اپنے ناپاک مضموم عزائم کی تکمیل کے لئے شیعہ عمائدین کو چن چن کر نشانہ بنا رہے ہیں، حیدرآباد اور خیرپور کے بعد شکارپور میں بھی شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا منظم آغاز کردیا گیا ہے، سندھ حکومت امن و امان کی صورت حال کو بہتر کرنے کے بجائے خواب غفلت کا شکار ہے۔