پاکستانی شیعہ خبریں
چارسدہ، تکفیری دہشتگردوں نے سید جوہر علی شاہ کو شہید کردیا
شیعہ نیوز (چارسدہ) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے سید جوہر علی شاہ نامی شیعہ شہری کو شہید کردیا، مجلس وحدت مسلمین ضلع چارسدہ کے سیکرٹری جنرل محمد وسیم نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو بتایا کہ سید جوہر علی شاہ باچا ایک سادہ لوح انسان تھا، تاہم اکثر مکتب اہلبیت (ع) کی ترویج میں مصروف عمل رہتا تھا، تاہم نامعلوم دہشتگردوں نے چارسدہ میں انہیں فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ انہوں نے سید جوہر علی شاہ باچا کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چارسدہ جیسے علاقہ جہاں اہل تشیع کی تعداد انتہائی کم ہے، اس سے قبل بھی اہل تشیع کو نشانہ بنایا گیا ہے، اور شہید دانش علوی جیسی شخصیت کو بھی شہید کیا گیا، تاہم ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ چارسدہ میں امن و امان کی صورتحال کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے، اور اہل تشیع کو تحفظ فراہم کیا جائے۔