Uncategorized

داعش کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنیوالی کالعدم تنظیموں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے، ثروت اعجاز

شیعہ نیوز (لاہور) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کراچی سے لاہور کے رہنماؤں کے اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب میں کہا کہ داعش کا وجود ملک و قوم کیلئے شدید خطرہ ہے، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا ملک میں داعش کی عدم موجودگی کا بیان حقائق کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں داعش کا وجود نہیں ہے تو پھر ان کی وال چاکنگ، اشتہارات اور جھنڈے کون لگا رہا ہے۔؟ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حکمران کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرنے کی بجائے شدت پسندوں کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان کریں اور داعش جیسی شدت پسند جماعت کو پاکستان میں لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنیوالی کالعدم تنظیموں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف دفاعِ وطن کے لئے مسلح افواج کے ساتھ ہیں، دہشت گردی کیخلاف جانیں قربان کرنیوالے فوجیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے جمعہ کو ’’یومِ شہدائے ضربِ عضب‘‘ منائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ کے اجتماعات میں ملک میں قیام امن کیلئے پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے سنی متحد ہیں اور دہشت گردی  کے خلاف پاک فوج کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھے اور اس آپریشن کو پورے ملک میں پھیلایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button