پاکستانی شیعہ خبریں

علامہ شفقت سولنگی کا قتل سندھ کا امن تباہ کرنے کی سنگین سازش ہے، علامہ مختار امامی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی نے گذشتہ روز شکار پور میں تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے علامہ علامہ شفقت عباس سولنگی کی تشیع جنازہ میں شرکت کی ، اس موقع پر شرکائے نماز جنازہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علامہ شفقت عباس سولنگی ایک نڈر، بے باک، بہادراور شجاع انسان تھے، شہید کی زندگی ایثار و فداکاری سے عبارت تھی، علامہ شفقت عباس کا قتل سندھ کا امن تباہ کرنے کی سنگین سازش ہے، سرزمین اولیاء پر تکفیریوں کے نجس قدم اس عظیم دھرتی کو آگ و خون میں جھونکے کے لئے پڑے ہیں،سندھ دھرتی کے باسیوں کا کوئی مسلکی جھگڑا نہیں ، اس دھرتی پر فقط دو قومیں آباد ہیں یہ حسینی یہ یزیدی ، انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہید علامہ شفقت سولنگی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے کیفر کردار تھ پہنچایا جائے وگرنہ سندھ بھر میں بھر پور احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button