پاکستانی شیعہ خبریں
ملک میں داعش جیسے نظام خلافت کے نفاذ کیلئے آئینی اور قانونی جدوجہد کررہے ہیں، کالعدم سپاہ صحابہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اہلسنت والجماعت گولارچی کے صدر مولانا محمد شاہ نے مرکز اہلسنت میں کارکنان سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ مشرف دور میں ہم پر مظالم کے پہاڑ توڑے گئے لیکن ہم نے اس وقت بھی آئین اور قانون کی پاسداری کی، ملک میں داعش جیسے نظام خلافت کے نفاذ کیلئے آئینی اور قانونی جدوجہد کررہے ہیں۔ ہزاراوں افراد کو قتل کرنے والی جماعت کے رہنما نے مزید کہا کہ دہشت گردی اور فرقہ واریت سے ہمارا نام جوڑ کر دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔