Uncategorized

مسجد اقصیٰ میں نماز پر پابندی کا خاتمہ فلسطینیوں کی فتح ہے، تہور حیدری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر تہور حیدری نے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں مسجد الاقصیٰ میں نماز جمعہ کیلئے عمر کی پابندی کے ختم ہونے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پابندی کا ختم ہونا فلسطینی عوام کی مزاحمت و استقامت کا نتیجہ ہے جس کے بعد مظلوم فلسطینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے معصوم اور نہتے عوام نے ظلم و جور کے باوجود کبھی بھی عزت و شجاعت کے راستے سے انحراف نہیں کیا۔ تہور حیدری نے کہا کہ پابندی کا ختم ہونا نہ صرف فلسطینی بلکہ فلسطینی کاز کی حمایت کرنے والوں کی عالم استعماری قوتوں کے مقابلے میں فتح عظیم ہے۔ آئی ایس او نے ہمیشہ دنیا بھر کے مظلومین کی حمایت ہے، کسی بھی مسلک یا مذہب کی عبادت پر پابندی اس کے بنیادی حقوق پر پابندی ہوتی ہے، جو ناقابل معافی جرم ہے، عالم اسلام کو فسلطینیوں پر ہونے والے مظالم پر خاموشی اختیار نہیں کرنی چاہئے غزہ میں ہونے والی بربریت و ظلم پر ہر مسلمان آج بھی غمزدہ اور سراپا احتجاج ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button