پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی، بلدیہ میں رینجرز سے مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان کا کمانڈر ہلاک، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی کے علاقے بلدیہ میں کالعدم تحریک طالبان اتحاد ٹاؤن کا کمانڈر ہلاک بھاری تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود، M-60 گن برآمد، ملزم خودکش حملہ آور تیار کرتا تھا۔ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق رینجرز کی بھاری نفری نے سعید آباد، یوسف گوٹھ میں کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں نے رینجرز پر فائرنگ شروع کردی اور جوابی فائرنگ میں کالعدم تحریک طالبان کا کمانڈر ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کی شناخت امیر عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم اتحاد ٹاؤن کا رہائشی تھا، ملزم کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ، دستی بم، دھماکہ خیز مواد اور M-60 گن بر آمد ہوئی ہیں۔ ملزم کالعدم تحریک طالبان کراچی کے امیر خان زمان خان سے تعلق رکھتا تھا اور اتحاد ٹاؤن کا کمانڈر تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم خودکش حملہ آور کو تیار کرتا تھا جبکہ ملزم سائٹ، بلدیہ اور کھجور بازار کے تاجروں کو غواء کرکے بھاری تاوان وصول کرتا تھا۔ ملزم شہر میں ہونے والی متعدد دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث تھا اور پورے سائٹ ٹاؤن کا نیٹ ورک چلا رہا تھا جبکہ ذرائع نے بتایا کہ رینجرز نے ملزمان کے 3 ساتھیوں رحمت اللہ خان، نصیر اللہ خان اور صاحب رحیم کان کو مقابلے کے موقع سے گرفتار کرلیا اور تفتیش کیلئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button