پاکستانی شیعہ خبریں

مولانا شفقت عباس سولنگی کا قتل، سندھ حکومت ٹارگٹ کلنگ کی ذمہ دار ہے، علامہ مختار امامی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی نے کہا ہے کہ شکارپور میں مولانا شفقت عباس سولنگی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری سندھ حکومت کی جانب سے دہشت گردوں کی سرپرستی کا منہ بولتا ثبوت ہے، پیپلز پارٹی کے وزراء سندھ بھر میں کالعدم تکفیری جماعتوں سمیت داعش کی سرپرستی کررہے ہیں، مولانا شفقت عباس سولنگی کی شہادت کیخلاف احتجاج کرنے والے پر امن مظاہرین پر بلاجواز بدترین شیلنگ کی مذمت کرتے ہیں، بے گناہ گرفتار کئے جانے والے 8 افراد کو فی الفور رہا کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاؤس سے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کیا۔ علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ شکارپور میں مولانا شفقت عباس سولنگی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف احتجاج کرنے والے پر امن مظاہرین پر طاقت کا استعمال ریاستی دہشتگردی ہے، پیپلز پارٹی کے ریاستی جبر کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ قائم علی شاہ نے اپنی جماعت کے خلاف اعلان بغاوت کردیا ہے جبھی وہ اپنے پارٹی قائد کے بیانات کیخلاف عمل کررہے ہیں، ایک طرف تو بلاول زرداری سندھ میں داعش کی موجودگی کا اعتراف کررہے ہیں تو دوسری طرف پیپلز پارٹی کے حکومتی وزراء کالعدم جماعتوں سمیت داعش کی سرپرستی کررہے ہیں۔ علامہ مختار امامی نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور چیف جسٹس آف پاکستان ناصر الملک سے مطالبہ کیا کہ سندھ بھر میں جاری شیعہ نسل کشی کا فوری نوٹس لیں اور قلندر کی سرزمین کو کالعدم جماعتوں سمیت داعش کے دہشت گردوں سے نجات دینے کیلئے اپنی توانائیاں بروئے کار لائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button