پاکستانی شیعہ خبریں
ایم کیو ایم کے رکنیت سازی کیمپ پر کالعدم طالبان کا دستی بم حملہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سندھ کے دارالحکومت کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رکنیت سازی کے ایک کیمپ کالعدم دہشتگرد تنظیم طالبان نے دستی بم حملہ کیا، حملے میں ایم کیو ایم کے سندھ اسمبلی کے 3 ارکان سمیت 25 افراد زخمی ہوئے ہیں، میڈیا کے مطابق اورنگی ٹاون میں ایم کیو ایم نے رکنیت سازی کا کیمپ لگایا ہوا تھا جس کو نشانہ بنایا گیا ہے، کیمپ میں ایم پی اے محمد حسین، سیف الدین اور ایم پی اے شیخ عبداللہ سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے قائد کراچی میں شدت پسند دہشتگرد تنظیموں کی موجودگی کے بارے میں اپنے خدشات کا کئی بار اظہار کرچکے ہیں انکا کہنا ہے کہ دہشتگرد طالبان، داعش اور سپاہ صحابہ جیسی دہشتگرد تنظیمں اپنے قدم جماچکے ہیں لہذا انکے خلاف بھی آپریشن کیا جائے۔