پاکستانی شیعہ خبریں

حیدرآباد: شدت پسند طالبان/داعش نواز فرقہ نے مندر کو آگ لگادی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  سندھ کے ضلع ٹنڈو محمد خان میں نامعلوم افراد نے ایک مندر نذر آتش کر دیا، بتایا جاتا ہے کہ واقعہ جمعرات کی رات پیش آیا، بیراج کالونی علاقے کے پیچھے واقع مندر میں موجود مقدس کتابیں اور مورتیاں بھی راکھ ہو گئیں، مقامی ہندو برادری کے رہنماؤں نے بتایا کہ حملہ کے بعد علاقہ سے فرار ہونے والے چار نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تاہم، ڈاکٹر گردھاری لال مرچو مل اور موہن لال سمیت برادری کے دوسرے رہنماؤں کا اصرار تھا کہ یہ ایک پرانا مندر تھا جہاں رات گئے تک عبادت کی جاتی تھی، ڈاکٹر مرچو مل نے بتایا کہ جمعرات کی رات تقریباً 11:30 بجے عبادت ختم ہونے کے بعد لوگ اور نگران چلے گئے، جب ہم جمعہ کی صبح واپس آئے تو دیکھا کہ کتابیں اور مورتیاں مکمل طور پر راکھ بن چکی تھی

ایس ایس پی پنہور نے ایک عینی شاہد کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے دو موٹر سائیکلوں پر چار افراد کو علاقے سے فرار ہوتے دیکھا، آدھی رات کو کوئی شخص علاقے میں نہیں آتا لہذا ہو نہ ہو موٹر سائیکل سوار ہی اس واقعہ میں ملوث ہوں گے، موہن لال نے بتایا کہ سندھ میں اقلیتی امور کے وزیر نے واقعہ کا جائزہ لینے کیلئے ٹیم روانہ کر دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مندر کی چار دیواری نہیں تھی اور کوئی بھی باآسانی اس کی حدود میں داخل ہو سکتا ہے، اطلاعات ہیں کہ ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے جمعہ کو پنچایت میں پر امن رہنے کا عہد کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان اور ان کی حفاظت کرنے والوں کوگرفتار کرنے کا مطالبہ کیا، اس سے پہلے 28 مارچ کو حیدر آباد میںفتح چوک کے قریب کالی ماتا کا مندر نذر آتش کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ شدت پسند فرقہ وہابی اور دیوبندی پاکستان میں اقلیتوں کے سب سے بڑے دشمن ہیں، یہ گروہ عقیدے کی بنیاد پر سب کو کافر قرار دیتا ہے جبکہ قانوں رسالت اور توہین قرآن کے قانوں کا غلط استعمال بھی شدت پسند فرقہ وہابی اور دیوبندی کرتا ہے، اقلیتوں پر جھوٹا مقدمہ بناکر انکو قتل کردیتے ہیں۔ لہذا حکومت کو چاہیئے کہ وہ اقلیتوں کو آئین پاکستان کی رو سے تحفظ فراہم کرے اور اسلام و قانوں کا غلط استعمال کرنے والے اس شدت پسند گروہ کو فوری محددو کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button