Uncategorized

پاکستان کو وہابی اسٹیٹ بنانے کیلئے تمام وسائل استعمال کئے جا رہے ہیں، علامہ حیدر علوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تحریک اسلام کے رہنماء علامہ حیدر علو ی کا کہنا ہے کہ داعش طالبان کی بگڑی ہوئی شکل ہے، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ہر دور میں موسٰی، فرعون، حسینی اور یزیدی کردار کے حامل لوگ موجود ہوتے ہیں۔

” انہوں نے کہا کہ جس طرح لارنس آف عربیہ مسلمانوں کیلئے ایک فتنہ بنا، اسی طرح ابوبکر البغداری بھی ایک فتنہ ہے جس کا کام امت مسلمہ کو بدنام کرنا اور دین مبین کے خلاف عالمی سطح پر اسلام کا ایک گمراہ کن تصور پیش کرنا ہے۔ “

یہ ایک گہری سازش ہے جو اسلام کو کاٹنے کیلئے ہے۔ ابھی تک ابوبکر البغداری کے بارے میں یہ تک معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ کس دینی ادارے سے پڑھا ہوا ہے، یہ ایک پلانٹڈ بندہ ہے۔ وہ قوتیں جو اسلام کیخلاف برسر پیکار ہیں، وہ اسے استعمال کر رہی ہیں، وہ گردنیں کاٹ رہا ہے، لیکن دیکھنے والی بات یہ ہے کہ کس کی؟، اس کا جہاد کافروں کے خلاف نہیں ہے بلکہ مسلمانوں کیخلاف ہے۔ اسے پیسے بھی دیئے جا رہے ہیں اور اسلح بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس نے اہل بیت ؑ اطہار، اصحاب رسول اور انبیاء کرام کے مزارات کو منہدم کیا ہے اور بم برسائے جا رہے ہیں۔ اس کا جہاد فقط مسلمانوں کے خلاف ہے۔ اس کے نزدیک امت مسلمان واجب القتل ہے، جس وقت آل سعود نے حکومت سنبھالی تھی، اس وقت امت مسلمہ کو چن چن کر کاٹا گیا تھا اور اہل بیت علیہ السلام کے روضوں کو منہدم کیا گیا تھا اور اصحاب کی نشایاں مٹائی گئیں تھی، آج یہ کام وہ اپنے اس دہشتگرد سے سرانجام دلا رہے ہیں۔ ان کا مقصد یہی ہے کہ اس دنیا سے رسول ﷺ اور اس کی اہل بیت علیہ اسلام سے عشق رکھنے والے مٹ جائیں لیکن ایسا کبھی نہیں ہوسکتا، یہ پیغام بھی زندہ ہے اور یہ عشق بھی زندہ ہے، یہ لوگ خود تو مٹ جائیں گے لیکن ان کے ناپاک عزائم کبھی پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button