پاکستانی شیعہ خبریں

مستونگ میں کالعدم سپاہ صحابہ کی فائرنگ سے اسلم لہڑی شہید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) گذشتہ روز بلوچستان کے علاقے مستونگ میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے اسلم لہڑی کو شہید کردیا ہے، اطلاعات کے مطابق اسلم کو انکے گھر کے سامنے دہشتگرد جماعت سپاہ صحابہ مینگل گروپ نے فائرنگ کرکے شہید کیا تھا۔

واضع رہے کہ بلوچستان خاص کر مستونگ میں کالعدم تکفیری جماعت کے مینگل گروپ نے سیکڑوں شیعہ مسلمانوں کو شہید کیا ہے لیکن حکومت بلوچستان وفاقی حکومت کے خوف سے اس کالعدم جماعت کے خلاف کاروائی کرنے سے قاصر ہے کیونکہ کے کالعدم جماعت حکمران جماعت مسلم لیگ نواز گروپ کی اتحادی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button