Uncategorized

امیر قطر کی تلور کے شکار کیلئے آج پاکستان آمد، نواز حکومت کے شاہی مہمان کیلئے شاہی انتظامات

شیعہ نیوز (خوشاب) محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کے مطابق قطر کے شہنشاہ، ضلع خوشاب کے علاقہ نور پور تھل میں تلور کا شکار کھیلنے اور دیگر تفریحی سرگرمیاں انجام دینے کے لیے آج پاکستان آئیں گے۔ محکمہ وائلڈ لائف کی طرف سے عرب شہنشاہ کی شکار گاہ کا خاص طور پر انتظام کیا گیا ہے۔ پاکستانی حکام کی جانب سے ایک ہیلی پیڈ تیار کروایا گیا ہے اور شکار کی غرض سے وسیع رقبے کی اراضی، نورپور کے نواحی گاوں نکڑو شہید میں حاصل کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ امیر قطر کی عارضی رہائشگاہ کو شان و شوکت کے ساتھ آراستہ کیا گیا ہے، یہ رہائش گاہ کئی ہفتوں میں تیار کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق امیر قطر کی آمد کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات کے لیے ضلعی انتظامیہ نے پولیس کے خصوصی دستے متعین کیے ہیں۔ یاد رہے کہ مذکورہ تحصیل کے درجنوں دیہاتوں میں صحت کی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہزاروں لوگ ہیپا ٹائٹس اور جلدی امراض میں مبتلا  ہو رہے ہیں، ٹی ایچ کیو ہسپتال اور دیگر طبی مراکز میں ویکسین اور ادویات کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے غریب لوگ موت کے آغوش میں جا رہے ہیں لیکن حکومت توجہ دینے کے لیے آمادہ نہیں، جبکہ غیر ملکی بادشاہ کے لیے بے تحاشہ پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button