قتال فی سبیل اللہ کے موقف پر جید علماء میرے ساتھ ہیں، منور حسن البغدادی کا دعویٰ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان میں جماعت اسلامی کی ساخت کو سب سے زیادہ نقصان پہچانے والے سابق امیر جماعت اسلامی مولانا منور حسن البغدادی نے گذشتہ روز پاکستان کے ایک پرائیویٹ نیوز چینل وقت نیوز پر اپنے خصوصی انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے جہاد اور قتال فی سیبل اللہ کے متنازعہ بیان پر دلیل دیتے ہوئے کہا پاکستان کے جید علماء کرام نے نے میرے اس بیان کے بعد مجھے فون کرکے میری تائید کی ہے، انکا کہنا تھا کہ لیکن مجھے نہیں پتہ وہ جید علماء اخبار میں میرے اس بیان پر اپنی تائیدی خبر کیوں نہیں چھپوا رہے تاکہ عوام کو بھی پتہ چل جائے کہ قتال فی سبیل اللہ کا اکیلا میں حامی نہیں بلکہ سب حامی ہیں۔
تاہم مولانا منور حسن البغدادی نے ان علماء کا نام نہیں بتایا کہ کس نے انکو فوں کیا، اس گفتگو کے دوران انہوں نے دہشتگردوں کے خلاف پاک فوج کے جوانوں کی شہادت کے حوالے سے میرے بیان کی مولانا تقی عثمانی نے حمایت کی تھی۔ واضع رہے کہ منور حسن کے نذدیک پاک فوج کے جوان جو دہشتگردوں سے لڑ رہے ہیں اگر لڑائی کے دوران اپنی جان کی بازی ہار جائیں تو مولانا انکو شہید تصور نہیں کرتے۔
ایک جانب منور حسن نے قتال فی سبیل اللہ کے بیان کی حمایت کرنے والے جید علماء کرام کا نام نہیں بتایا، لیکن اپنے اس سے قبل دوسرے بیان پر مولانا تقی عثمانی کی جانب سے حمایت کا بتا کر گویا مولانا منور حسن البغدادی نے بتادیا کے انکو فون اسی وہابی دیوبندی لابی کے جید علماء کا آیا ہوگا جو پہلے ہی مسلمانوں کے قتال فی سبیل اللہ اور تکفیریت کے قائل ہیں، جن میں مولانا تقی عثمانی دیوبندی، حنیف جالدھنری دیوبندی، مولانا عبدالعزیر سلفی، مولانا لودھیانوی، اورنگرنزیب فاورقی، مولانا عثمان یار وغیرہ ہیں جنہیں مولانا منور حسن البغدادی نے جید علماء کرام کہا ہے۔