پاکستانی شیعہ خبریں
اربعین: حکومت ہزاروں پاکستانی زائرین کی مشکلات حل کرے، بلوچستان شیعہ کانفرنس
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ کانفرنس بلوچستان کی جانب سے زائرین کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے، تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ہزاروں زائرین چہلم امام حسین{ع} کے مراسم میں شرکت کے لیے تیاریوں میں مصروف ہیں لیکن دوسری جانب سیکورٹی مسائل کی وجہ سے زائرین کومشکلات بھی درپیش ہیں ۔ شیعہ کانفرنس نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ زائرین کی سیکورٹی کے مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے۔
قابل ذکر ہے کہ ہر سال ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی زائرین زمینی راستوں سے ایران کے راستے عراق میں چہلم امام حسین {ع} کے مراسم اور پیدل روی میں شرکت کے لیے سفر کرتے ہیں۔