پاکستانی شیعہ خبریں

علامہ شیخ عرفانی کی شہادت، نواز حکومت حق حکمرانی کھو چکی ہے، علامہ سبطین الحسینی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سربراہ علامہ سید سبطین حسین الحسینی نے اسلام آباد میں پارا چنار سے تعلق رکھنے والے ممتاز عالم دین اور مرکزی خطیب جامع مسجد علامہ شیخ نواز عرفانی کے قتل کی شدید الفاط میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز حکومت اقتدار میں رہنے کا حق کھو چکی ہے، وحدت ہاوس پشاور سے جاری ایک مذمتی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ شیخ نواز عرفانی کا قتل یہ ثابت کرتا ہے کہ ملک میں دہشتگرد جب چاہیں، جس کو چاہیں نشانہ بنا سکتے ہیں، ملک میں جنگل کا قانون ہے، ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی قیادت کی جانب سے دیئے گئے الٹی میٹم کے دوران اگر قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو شدید احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا، ہم مزید نعشیں نہیں اٹھا سکتے، ان کا کہنا تھا کہ شیخ نواز عرفانی کی دینی خدمات بالخصوص پارا چنار کے عوام کیلئے ان کی کاوشیں ہمیشہ یار رکھی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button