پاکستانی شیعہ خبریں

ہر نیکی کے اوپر ایک نیکی ہے شہادت سے بڑھ کر کوئی اور نیکی نہیں ہے، مولانا عروج زیدی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبائی سیکڑیٹ سندھ کے زیر اہتمام وحدت سیکرٹریٹ سولجر بازار میں مجلس ترحیم بیاد شہید علامہ دیدار علی جلبانی، شہید علامہ آفتاب حیدر جعفری شہید علامہ نواز عرفانی شہید حیدر عباس رضوری شہید سرفراز بنگش منعقد ہوا۔
وحدت سیکرٹریٹ سولجر بازار میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید عروج حسین زیدی نے کہا کہ شہادت سے بڑھ کر کوئی اور سعادت نہیں ہے،ہر نیکی کے اوپر ایک نیکی ہے شہادت سے بڑھ کر کوئی اور نیکی نہیں ہے، آج ہم اپنے آپکو شیعان علی ؑ کہتے ہیں لیکن اسلام دشمن طاقتوں و ظالموں کے خلاف آواز حق بلند کرنے سے ڈرتے ہیں کہ ہمیں قتل نہ کیا جائے، شہادت ہماری میراث ہے جو ہماری ماؤں نے ہمیں دودھ میں پلایا ہے، آج ملت جعفریہ کے اکابرین و عوام کو چاہیے کہ وہ متحد ہو کر وحدت کے راستے پہ چلتے ہوئے تکفریت اورداعش کے خلاف جدوجہد کریں اور پاکستان سے ظالموں و دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ایک انچ پیچھے نہ ہٹیں، ملت جعفریہ کا استحصال کرنے والوں کو اپنے فکری شعور و وحدت کے ساتھ نشان عبرت بنا دیں، آج وحدت کا پیغام لوگوں کے گھر گھر و قریہ قریہ پہنچ گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کے ملت جعفریہ سے ہمیشہ دہشتگردی کے خلاف علم جہاد بلند کیا اور اس راہ میں ہماری قیادت شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی ،علامہ شہید دیدار علی جلبانی،شہیدعلامہ آغا ضیا رضوی، شہید علامہ نوازعرفانی، شہید ڈاکڑ محمد علی نقوی و دیگر شہدائے ملت جعفریہ نے تکفیری و سمراجی آلہ کار دہشتگردوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر اٹھ کھڑے ہوکر جام شہادت نوش کیا، ایک قراداد کے ذریعے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے مظالبہ کیا کہ کراچی،لاہور، پیشاور، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں بھی تکفیری و کالعدم تنظیموں کے دہشتگردوں کے ٹھکانوں واسلام دشمن ملاؤں کے خلاف بھی فی الفور فوجی آپریشن کر کے ملت جعفریہ کے قتل عام میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزاء دیجائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button