Uncategorized

تلہ گنگ میں بھی داعش کے حق میں وال چاکنگ، عوام کا اظہار تشویش

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پنجاب کے علاقہ تلہ گنگ کے مختلف محلوں، گلیوں میں داعش کے حق میں وال چاکنگ کی گئی، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ "داعش زندہ باد” کی وال چاکنگ کی اطلاع ملتے ہی سرکاری ایجنسیوں کی دوڑیں لگ گئیں اور خفیہ ذرائع سے کوائف اکٹھے کرنے شروع کر دیے گئے، سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں نے بازاروں اور محلوں میں اس داعش کے حمایتیوں کا سراغ لگانے کے لیے سخت نگرانی شروع کر دی ہے جبکہ بعض مقامات پر خفیہ کیمرے لگانے کی بھی اطلاعات ملی ہیں، داعش کی وال چاکنگ سے عوام میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے، عوامی سماجی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں موثر اقدامات کیے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button