Uncategorized

توہین رسالت پر سنی علماء بورڈ کا جنید جمشید کیخلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) توہین رسالت ص اور توہین حضرت عائشہ ؒ پر سنی علماء بورڈ نے جنید جمشید کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے، سنی علماء بورڈ کے ایک سو علماء و مفتیان نے اجتماعی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے جنید جمشید کے خلاف ملگ گیر احتجاج کرنے کی کال بھی دی ہے جبکہ انہیں گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان سنی تحریک علماء بورڈ کے ایک سو جید علماء کرام نے سوشل میڈیا پر جاری جنید جمشید کی توہین آمیز ویڈیو کہ جس میں رسالت ۂ اور حضرت عائشہ کی توہین کی گئی ہے کا نوٹس لیتے ہوئے جنید جمشید پر توہین رسالت ۂ کا مقدمہ درج کرنے اور انہیں گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے،جبکہ سنی علماء بورڈ نے جنید جمشید کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال بھی دی ہے۔

اس معاملے کو کہتے ہیں میری بلی مجھے ہی میاوں، توہین رسالت ۂ پر سب سے زیادہ شور مچانے والے دیوبندی مولوی اب خود توہین رسالت ۂ کے مرتکب ہوگئے ہیں،واضع رہے کہ پاکستان میں توہین رسالت کے قانوں کو ان دیوبندی مولویوں کی جانب سے غلط استعمال کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں زاتی دشمنی اور تنازعات کا انتقام بھی لیا گیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button