حکومت حضرت عائشہؓ کی شان میں گستاخی کرنیوالے جنید جمشید کو گرفتار کرکے سزا دے، ثروت اعجاز قادری
شیعہ نیوز (پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر گستاخ رسول جنید جمشید کو گرفتار کرکے اسے قرار واقعی سزا دے، اگر اس سلسلے میں پیشرفت نہ ہوئی تو پاکستان کے ہر گلی کوچے سے ممتاز قادری نکل آئیں گے اور اس کی تمام تر ذمہ داری وزارت داخلہ پر عائد ہوگی، جنید جمشید نے سیدہ عائشہ صدیقہؓ کی شان میں گستاخی کرکے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے، پاکستان سنی تحریک نے گستاخ رسول جنید جمشید کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج کرانے کے لئے درخواست جمع کرا دی ہے، اب آئی جی سندھ پر لازم ہے کہ وہ ہماری درخواست پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اس گستاخ رسول جنید جمشید کے خلاف 295C کے تحت توہین رسالت کا مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سنی تحریک کے تحت نمائش چورنگی پر ہونے والے احتجاجی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر علامہ سید مظفر شاہ، علامہ اویس نورانی، علامہ عابد مبارک، شبیر ابوطالب و دیگر قائدین اہلسنت بھی موجود تھے۔ ہزاروں مظاہرین نے جنید جمشید کےخلاف نعرے بازی کی اور اسے سرِ عام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا، مظاہرین نے سیدہ عائشہ صدیقہؓ کی عظمت کو سلام پیش کرنے کے لئے پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔
محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ سیدہ عائشہ صدیقہ کی شام میں گستاخی کرنے والے جنید جمشید کا مکروہ چہرہ اور مکروہ عزائم کھل کر سامنے آگیا ہے، آج وہ لوگ کہاں ہیں جو خود کو محب صحابہؓ اور پاسبان عظمت امہات المومنینؓ کہلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیدہ عائشہ صدیقہؓ اسلام کی وہ معتبر ہستی ہیں کہ جن کی تطہیر کو قرآن پاک نے واضح الفاظ میں بیان فرمایا، رسول اللہ سیدہ عائشہ صدیقہؓ سے اس قدر پیار فرماتے تھے کہ آپ نے اپنی آخری آرام گاہ کے لئے آپ کے حجرہ مبارک کا انتخاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیدہ عائشہ صدیقہؓ پر بے بنیاد الزامات دور نبوت میں بھی لگائے گئے مگر منافقین کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو قرآن پاک نے رد فرما دیا، آج انہی منافقین کی ناجائز اولاد سیدہ عائشہ صدیقہؓ کی شان میں گستاخیاں کر رہی ہے، مگر سیدہ عائشہ صدیقہؓ کے جانثار بیٹے کسی بھی صورت اپنی ماں کی توہین کو برداشت نہیں کرسکتے۔ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ ابھی یہ احتجاج کراچی کی سڑکوں پر ہو رہا ہے، اگر حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے تو احتجاج کے دائرے کو پورے ملک تک پھیلا دیا جائیگا۔