داعش اسلامی تعلیمات سے منحرف ٹولہ ہے، جماعت اسلامی پاکستان
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما محمد حسین محنتی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ داعش کی شروعات ہی قتل و غارتگری اور دہشتگردانہ کارروائیوں سے ہوئی ہے ان کا کہنا تھاداعش نے شام اور عراق میں دہشتگردانہ کارروائیاں کی ہیں اور جس طرح اسلام و مسلمانوں کے مفادات کے خلاف کام کیا ہے اس سےسامنے نظر آتا ہے کہ وہ اسلام اور امت مسلمہ کے مفادات کے خلاف سرگرمیاں میں ملوث ہیں جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا پاکستان کے حوالے سے میں یہ محسوس کرتا ہوں کہ پاکستان میں شاید اس بات کی گنجائش بہت کم ہے کہ لوگ داعش کی طرف جائیں، کیونکہ پاکستان میں دین کے احیاء اورامریکہ کے خلاف جدوجہد کرنے والی تنظیمیں موجود ہیں اور داعش کیلئے پاکستانی مسلمانوں میں کوئی کشش نہیں ہے محمد حسین محنتی نے یہ بات زور دیکر کہی کہ اسلام قتل و غارتگری اور دہشتگردی کے ذریعے نہیں پھیلایا جاسکتا، داعش اور ایسے دیگر گروہ اگر یہ سمجھتے ہیں کہ دہشتگردی کے ذریعے اسلام پھیلایا جا سکتا ہے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے۔