Uncategorized

ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کی جنگ ہر فورم پر لڑے گی، ناصر شیرازی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) گلگت بلتستان کو پاکستان کا حصہ نہ قرار دے کر وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے آئین پاکستان کیساتھ غداری کی ہے، گلگت بلتستان کے عوام آج یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ ڈوگروں سے آزادی حاصل کر کے پاکستان سے الحاق کا آج انہیں یہ صلہ دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے پولیٹیکل کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اقتدار پر قابض دو خاندانوں نے ملک کو مکمل طور پر مفلوج کرنے کی ٹھان لی ہے، ایک نے مشرقی پاکستان کو ہم سے جدا کر دیا دوسرا گلگت بلتستان کو الگ کرنے پر بضد ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران بلوچوں کی محرومیت سے سبق سیکھنے کی بجائے ایک اور محاذ کھولنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے غیور عوام کی پاکستان کے لئے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، سیاچن، گلیشیر ہو یا کے ٹو کے بلند و بالا برف پوش پہاڑ، وطن کے یہ بہادر سپوت سینہ سپر ہو کر دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے سر زمین پاک کی حفاظت کر رہے ہیں۔ سید ناصر شیرازی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے حقوق کی جنگ مجلس وحدت مسلمین ہر فورم پر لڑے گی اور وطن کے ان باوفا اور شجاع فرزندان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، وفاقی وزیر اطلاعات گلگت بلتستان کے عوام سے معافی مانگیں بصورت دیگر عوام قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button