پاکستانی شیعہ خبریں

تیرہ سال پابندی کے باوجود ملت کی خدمت کو فریضہ سمجھ کے جاری رکھا، علامہ رمضان توقیر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تحریک جعفریہ پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا ہے کہ تحریک جعفریہ پر ناجائز پابندی کا خاتمہ ملت تشیع کیلئے بہت بڑی کامیابی ہے۔ فوجی آمر اور کچھ غلط فہمیوں کی وجہ سے ظالم اور مظلوم کو ایک ہی کٹہرے میں کھڑا کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک جعفریہ کے  صوبائی دفتر میں پشاور ڈویژن کے اجلاس کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مشن شہید عارف حسینی کو قائد ملت علامہ سید ساجد علی نقوی نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ جاری و ساری رکھا۔ تحریک جعفریہ نے اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے نمایاں خدمات سر انجام دیں۔ جن کی واضع اور زندہ مثال متحدہ مجلس عمل اور ملی یکجہتی کونسل ہیں۔ سیاسی میدان میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ جو دشمن قوتوں کو ہضم نہ ہو سکیں اور مخالفین نے ایک سازش کے ساتھ دہشت گردی میں الجھا دیا، لیکن جس کا ہم نے نہایت حوصلہ مندی اور بردباری سے مقابلہ کیا۔ آج بھی ملک بھر میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی اسلام دشمن طاقتیں پوری دنیا میں مسلمانوں کی طاقت کو کمزور کرنے کیلئے سنی شیعہ کو آپس میں میں الجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جس کا شکار اسلامی ممالک ہیں۔ عراق، شام، بحرین، افغانستان، غزہ اسلامی ممالک کو اسی سازش سے دو چار کیا گیا ہے لیکن سنی شیعہ کے جید اور بیدار علماء نے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب سنی شیعہ مل کر پوری دنیا کو اسلام کے آفاقی پیغام سے بہرہ مند کر دینگے اور اسلام کا پرچم سر بلند کرینگے۔ آخر میں انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ تحریک جعفریہ پر پابند ی کے خاتمے کی بعد حسب سابق تحریک جعفریہ کی فعالیت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اس اسلامی و قائد شہید کے مشن کا پیغام گھر گھر پہنچا کر اپنا تنظیمی فر یضہ ادا کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button