پاکستانی شیعہ خبریں
پشاور: ایک اور شیعہ جوان سراج خان کو تکفیری دہشتگردوں نے شہید کردیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صوبہ خبیر پختنوخواہ کے صدر شہر اور تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی حکومت کے مرکز پشاور میں تکفیری دہشتگردوں نے ایک اور شیعہ جوان کا اپنی بربریت کا نشانہ بنالیا ہے، اطلاعات کے مطابق آج صبح دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شیعہ جوان سراج خان ولد غلام رسول کو شہید کردیا ہے۔
واضع رہے کہ صوبہ خیبر پختوخواہ میں تکفیری دہشتگرد زور پکڑتے جارہے ہیں لیکن صوبائی حکومت کی جانب سے انکی روک تھام کے حؤالے سے کوئی واضع حکمت عملی سامنے نہیں آئی ہے۔ شیعہ قوم کو جماعت اسلامی پر تحفظات ہیں کیونکہ وہ ہمیشہ سے تکفیری دہشتگردوں کی پشت پناہی کرتی آئی ہے، اور جب سے جماعت اسلامی نے صوبہ خیبر پختنوخواہ میں تحریک انصآف کے ساتھ مل کر حکومت بنائی ہے تب سے تکفیری عناصر نے صوبے میں زور پکڑا ہے۔