پاکستانی شیعہ خبریں
سنی جماعتوں نے شدت پسند تکفیری وہابیوں کے خلاف اتحاد قائم کرلیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تکفیری حامی اور شدت پسند گروپوں کی توہین آمیز اقدامات اور شدت پسندی کے خلاف اعتدال پسند بریلوی سنیوں کا اتحاد قائم کیا گیا ہے جسمیں رسول اکرم {ص} اور دیگر مقدس ہستیوں اور انکے مزارات کی توہین کرنے والوں کےخلاف آواز آٹھائی جائے گی
کراچی میں نمائش چورنگی پر اہم اجلاس میں نامور سنی لیڈران جیسے مظفر قادری،ثروت قادری،غلام غوث بغدادی اور دیگر سنی تنظیموں کے سربراہوں نے نے اتحاد کے قیام کا اعلان کیا۔
اس اتحاد میں سنی تحریک، جمعیت علماء پاکستان، تحریک عوام اہل سنت،برکاتی فاونڈیشن ،فدایان ختم نبوت،تحریک صراط مستقیم اور دیگر سنی گروپس شامل ہیں۔
اتحاد کی سربراہی مفتی عابد کریں گے جبکہ احمد قادری کو ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔