Uncategorized

داعش کے وجود کے انکاریوں کو لاہور سے کمانڈر کی گرفتار پر آنکھیں کھولنا چاہیں، مولانا عبدالخالق اسدی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وی آئی پی کلچر کیخلاف عوام اُٹھ کھڑے ہوں ملک چند خاندانوں کے ہاتھوں یرغمال ہے پاکستان کے حصول کا مقصد اسلامی تشخص کے احیاء کے لئے تھا اسلام کے نام پر فرنگی و استعماری نظام کو نافذ کیا جا رہا ہے شدت پسندوں کو اسلامی اقدار کی پامالی کے لئے فری ہینڈ دے دیا ہے معاشرے سے برداشت اور مساوات کا خاتمہ موجودہ فرسودہ نظام کی وجہ سے ہے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے صوبائی سیکرٹریٹ میں منعقدہ عمائدین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جب تک اس غیر منصفانہ اور طبقاتی نظام کے خلاف عوام بیدار نہیں ہوتے مظلوم اسی طرح پستے رہیں گے لاہور میں نابینا افراد پر تشدد نے انسانیت کے سر شرم سے جھکادیے ملک میں عملا جنگل کا قانون نافذ ہے علامہ اسدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کیلئے کالعدم تنظیموں سے پابندی اُٹھائی داعش جیسی دہشت گردتنظیم کے وجود سے انکاری کرنے والوں کی لاہور سے اس دہشت گرد تنظیم کے اہم کمانڈر کی گرفتاری کے بعد آنکھیں کھل جانیں چاہئے پنجاب میں داعش کی تشہری مہم اب بھی جاری ہے لیکن حکمران خاموش تماشائی بنے اپنی بادشاہت کا مزا لے رہے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button