پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور: شہید سراج حسین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) گذشتہ روز شہید ہونے والے شہید سراج حسین کی نماز جنازہ امامیہ کالونی گل بہار میں علامہ عابد حسین شاکری کی امامت میں ادا کی گئی، اس موقع پر امامیہ کالونی کے مکینوں نے زبردست احتجاج کیا، مظاہرین نے پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے، جس پر انتظامیہ کے خلاف نعرے درج تھے۔ امام جمعہ و جماعت جامعہ شہید حسینی علامہ عابد شاکری نے کہا کہ انتطامیہ پشاور شہر میں امن قائم کرنے میں بالکل ناکام ہو چکی ہے۔ پشاور شہر اہل تشیع کی مقتل گاہ بن چکا ہے، مگر دوسری طرف صوبائی حکومت، پولیس اور دیگر انٹیلی جنس ادارے ٹارگٹ کلنگ روکنے میں سنجیدہ نہیں ہیں، ہم پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ اہل تشیع کے قاتلوں کے خلاف کاروائی کرے، بصورت دیگر چہلم امام حسین علیہ السلام کے بعد احتجاج کا سلسلہ وسیع کیا جائے گا۔ اس موقع مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنماء ارشادحسین بنگش۔ مظفر علی اخونزادہ سیکرٹری جنرل محرم کمیٹی سمیت بڑی تعداد میں لوگ شریک تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button