Uncategorized

جامعہ پنجاب میں جمعیت کی دہشتگردی بدستور جاری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پنجاب یونیورسٹی لاء کالج میں انصاف سٹوڈنٹس پر اسلامی جمعیت طلبا کی جانب سے ہونے والے تشدد اور ہنگامے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے۔ اس واقعہ کے باعث جامعہ پنجاب کا ماحول آج بھی کشیدہ ہے۔ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کا موقف ہے کہ جمعیت نے آئی ایس ایف کے کارکنوں پر وحشیانہ تشدد کیا۔ پنجاب یونیورسٹی لاء کالج میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ اسلامی جمعیت طلباء کے 30 سے زائد کارکنوں کا گروہ لاء کالج میں داخل ہوتا ہے اور وہ کالج میں آئی ایس ایف کے کارکنوں پر وحشیانہ تشدد کرنے لگ جاتا ہے۔ آئی ایس ایف کے کارکنوں کا موقف ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنوں نے باقاعدہ منصوبہ بندی سے حملہ کیا۔ پی ٹی آئی کیساتھ منسلک ہونے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس پر گزشتہ روز بھی احتجاج کیا گیا۔ آئی ایس ایف نے لاء کالج کے واقعہ پر اسلامی جمعیت طلباء کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ پنجاب یونیورسٹی فیصل آڈیٹوریم کے سامنے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کی جارحیت کیخلاف خوب نعرے بازی کی۔ جمعیت کے کارکن آئی ایس ایف کے نعروں کے جواب میں اپنے تنظیمی نعرے لگاتے رہے۔ آئی ایس ایف کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں وحشیانہ تشدد کرنے میں ملوث شرپسندوں کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے تاکہ پنجاب یونیورسٹی میں تعلیمی ماحول کو خراب ہونے سے بچایا جا سکے۔

واضع رہے کہ گذشتہ سالوں میں جامعہ پنجاب میں ہی اسلامی جمیعت طلبہ کی جانب سے شیعہ طلبہ کو یوم حسین منعقد کروانے پر زردکوب کیا گیا تھا، جبکہ یہی جامعہ پنجاب ہے جب یہاں پولیس نے جمعیت کے زیر اثر ہاسٹل میں چھاپہ مارا تو وہاں سے القائدہ کا ایک خطرناک کمانڈر موجود تھا جیسے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button